پاک فضائیہ کا14اگست کو  ملی نغمہ نشر کرنے کا اعلان

پاک فضائیہ کا14اگست کو  ملی نغمہ نشر کرنے کا اعلان

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاک فضائیہ جشن آزادی کی مناسبت سے ایک ملی نغمہ پیش کر رہی ہے جسے 14 اگست کو تمام ٹی وی چینلز پر نشر کیا جائے گا۔ اس حوالے سے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے اس ملی نغمے کا ایک ٹیزر جاری کیا ہے جس میں جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کیا گیا ہے اور اس عہد کی تجدید کی گئی ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر فرد پوری قوم کے شانہ بشانہ وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

پاک فضائیہ

مزید :

صفحہ آخر -