عبدالعلیم خان کا ذاتی خرچ پرڈائلسز وارڈ کی تزئین و آرائش کا اعلان 

    عبدالعلیم خان کا ذاتی خرچ پرڈائلسز وارڈ کی تزئین و آرائش کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر+ لیڈی رپورٹر)سینئر وزیرپنجاب عبدالعلیم خان نے ذاتی خرچ پر میو اور سروسز ہسپتالوں کی ڈائلسزوارڈز کی تزئین وآرائش کرانے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق عبدالعلیم خان نے پنجاب میں میو اور سروسزہسپتال کا دورہ کیااس موقع پر انہوں نے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا اور ذاتی طور پر دونوں ہسپتالوں کی ڈائلسزوارڈز کی تزئین وآرائش کا اعلان کیا سینئروزیر کا کہنا تھا کہ میو اور سروسز ہسپتال میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائلسزوارڈز بنیں گے عبدالعلیم خان فاؤنڈیشن مریضوں کی سہولتوں کے اخراجات برداشت کرے گی، مریضوں کو ڈائلسز کی مفت سہولت پہنچائی جائیں گی۔دورہ کے موقع پر انہوں نے بتایا کہ میو اور سروسز اسپتال میں ڈائلسز کی جدید مشینیں لگائی جائیں گی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈائلسز وارڈز میں بیڈز اور دیگرسامان بھی نیا لگایا جائے گا عبدالعلیم خان نے میو ہسپتال اور سروسز ہسپتال میں ڈائلسز وارڈز کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے فاؤنڈیشن کے سیکرٹری بریگیڈئیر (ر) خالد بشیر کو ہدایات دیں دریں اثنا سینئر وزیر پنجاب کو دونوں ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بریفنگ دی  ڈائلسز وارڈز کے لیے سہولتیں پہنچانے پر عبدالعلیم خان سے انتظامیہ نے اظہار تشکر کیا۔
عبدالعلیم خان 

مزید :

صفحہ آخر -