متحدہ عرب امارات نے غیرملکیوں کو واپسی کیلئے ایک ماہ کی مہلت دیدی 

متحدہ عرب امارات نے غیرملکیوں کو واپسی کیلئے ایک ماہ کی مہلت دیدی 

  

دبئی(آئی این پی)متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ وزٹ اور سیاحتی ویزا ہولڈرز کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ یہ مہلت گیارہ اگست 2020 سے شمار ہوگی۔ اس دوران سفر کرنے کی صورت میں ان سے کسی قسم کا کوئی جرمانہ نہیں لیا جائے گا۔الامارات الیوم کے مطابق 11 اگست کو وزٹ یا سیاحتی ویزوں پر امارات آنے والوں کو دی گئی مہلت ختم ہو گئی ہے واضح رہے کہ اماراتی حکومت نے اس سے قبل سفری پابندیوں کے باعث پھنس جانے والے غیرملکیوں کو دسمبر 2020 کے آخر تک سفر کی مہلت دی تھی تاہم 11 جولائی کو یہ فیصلہ واپس لے لیا تھا۔اب اماراتی حکومت نے نیا فیصلہ جاری کرکے سیاحت اور وزٹ ویز ہولڈرز کو سفر کے لیے ایک ماہ کی حتمی مہلت دی ہے جس کی شروعات گیارہ اگست سے ہوگی۔

متحدہ عرب امارات

مزید :

صفحہ آخر -