پاکستان افغانستان کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے: عارف علوی 

  پاکستان افغانستان کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے: عارف علوی 

  

 اسلام آباد (آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے افغان سفیر شکراللہ عاطف مشعل نے الوداعی ملاقات کی ہے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک افغان تعلقات اور خطے میں قیام امن کیلئے مشترکہ جدوجہد کو مزید تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔صدر عارف علوی نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان افغانستان کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،پاکستان افغانستان کیساتھ دو طرفہ تعلقات کو مشترکہ مفادات کے تمام شعبوں میں فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔وزیر اعظم عمران خان تمام ہمسایہ ممالک بالخصوص افغانستان کیساتھ مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں۔پر امن اور مستحکم افغانستان خطے اور پاکستان کے مفاد میں ہے۔پرامن اور خوشحال افغانستان کے بغیر علاقائی ترقی اور تجارت ممکن نہیں۔صدر عارف علوی نے امریکہ طالبان معاہدے کے تحت افغان لویہ جرگے کے قیدیوں کی رہائی کے فیصلے کو سراہا۔پاکستان افغانستان کی تعمیرِ نو کیلئے مثبت کردار ادا کر رہا ہے،افغان ٹریڈ کیلئے گوادر بندرگاہ کو کھولنے کے حکومتی فیصلے سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور دو طرفہ تجارتی تعلقات میں بہتری آئے گی۔اس موقع پر افغان سفیر نے افغان مصالحتی عمل میں پاکستانی کردار کی تعریف کی۔افغان سفیر نے کورونا وبا کے دوران تجارت اور افغانوں کی نقل و حمل جاری رکھنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

عارف علوی

مزید :

صفحہ آخر -