وزارت قانون نے ایف اے ٹی ایف بلوں کی منظوری کو وزیر قانون کی کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا
اسلام آباد(آن لائن)وزارت قانون نے ایف اے ٹی ایف بلوں کی منظوری وفاقی وزیر قانون کی کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا ہے،مذکورہ بلز کی منظوری سے دہشت گردی میں ملوث افراد کو سزائیں دی جا سکیں گی۔وزارت قانون کے ترجمان نے بیان کے مطابق فیٹف سے متعلق اہم بلوں کا قومی اسمبلی سے پاس ہونا، وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔
وزارت قانون