امریکہ کا افغانستان میں فوج کی تعداد گھٹا کر 5ہزارسے کم کرنیکا اعلان

  امریکہ کا افغانستان میں فوج کی تعداد گھٹا کر 5ہزارسے کم کرنیکا اعلان

  

واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون)نے کہاہے کہ بین الافغان مذاکرات کے پیش نظر نومبر تک افغانستان میں امریکی فوج کی تعداد گھٹا کر 5000سے بھی کم کر دی جائے گی۔ پینٹاگون کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اگلے چار ماہ کے دوران افغانستان سے فوج کے مرحلہ وار انخلا کا عمل جاری رکھے گا۔ماضی کی طرح فوج کا انخلا افغانستان کے حالات سے مشروط ہو گا جبکہ اس میں کانگریس سے مشاورت کے علاوہ نیٹو اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں فوج کی تعداد سے زیادہ ان کی صلاحیتوں پر توجہ مرکوز ہے۔ امریکی فوج افغان سیکیورٹی فورسز کی تربیت اور استعداد کار بڑھانے کے عمل میں شریک رہے گی۔ بیان میں بین الافغان مذاکرات کو افغانستان میں سیاسی تصفیے کے لیے ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔ امریکہ رواں سال طالبان کے ساتھ طے پانے والے امن معاہدے پر پوری طرح کاربند ہے اور بین الافغان مذاکرات میں معاونت اور ان کی کامیابی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

امریکہ اعلان

مزید :

صفحہ آخر -