پی ٹی آئی کافضل الرحمن کے بھائی کی ڈی سی تعیناتی پر عدالت جانے کا اعلان

پی ٹی آئی کافضل الرحمن کے بھائی کی ڈی سی تعیناتی پر عدالت جانے کا اعلان

  

 کراچی(آئی این پی) تحریک انصاف نے ضیا الرحمان کی بہ طور ڈی سی تعیناتی کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن کے بھائی کی کراچی میں بطور ڈی سی تعیناتی کے معاملے میں پی ٹی آئی نے عدالت جانے کا اعلان کر دیا ہے، اس سلسلے میں حلیم عادل شیخ نے قانونی مشاورت بھی کر لی ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ انھوں نے وکلا سے مشاورت میں پٹیشن کو حتمی شکل دے دی ہے، ایک دو روز میں سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ کے ہر معاملے پر عدالتوں میں جانا پڑتا ہے، ضیاالرحمان سے صرف اصولی اختلاف ہے کہ ان کی تعیناتی غیر قانونی ہے۔

  اعلان

مزید :

صفحہ آخر -