سٹاک مارکیٹ میں پھر مندی، انڈیکس 85.97کم ہو گیا، سونا مزید 6100روپے تولہ سستا

  سٹاک مارکیٹ میں پھر مندی، انڈیکس 85.97کم ہو گیا، سونا مزید 6100روپے تولہ سستا

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 85.97پوائنٹس کی کمی سے40473.18پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جب کہ 70.61فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 33ارب81کروڑ4لاکھ روپے کی کمی ہوئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت1.47فیصدکم رہا۔گزشتہ روز کاروبار کا آغازمثبت زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 41ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے41119پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز فروخت کا دباوٗ بڑھ گیا جس کے باعث تیزی کا رجحان مندی میں تبدیل ہوگیا اور دوران ٹریڈنگ انڈیکس 40338پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی لیکن مندی کے اثرات زائل نہ ہوسکے اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس85.97پوائنٹس کی کمی سے40473.18پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس18.79پوائنٹس کی کمی سے 17625.82پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس126.61پوائنٹس کی کمی سے28221.08پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔گذشتہ روز 405کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 99کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 286میں کمی اور 20میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت74کھرب91ارب31کروڑ74لاکھ روپے سے گھٹ کر74کھرب57ارب50کروڑ70لاکھ روپے ہوگیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٗ کے لحاظ سے رفحان میظ  کے حصص225روپے کے اضافے سے8175 روپے اور صنوفی ایونٹس58.42روپے کے اضافے سے872.42روپے ہوگیا جب کہ فلپ موریس74.90روپے کی کمی سے 1700روپے اورپاک ٹوبیکو39.99روپے کی کمی سے1660.01روپے ہوگئی۔سونے کی فی تولہ قیمت مزید 6100روپے کی کمی سے ایک لاکھ 20ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت55ڈالر کی نمایاں کمی سے1933ڈالرہو گئی عالمی مارکیٹ کے زیر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کا رجحا ن رہااور آل سندھ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 2900روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 20ہزار روپے ہو گئی اسی طرح 5ہزار229روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ2ہزار881روپے ہو گئی۔مقامی کرنسی مارکیٹوں میں بدھ کو بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری کا سلسلہ برقرار رہا اور انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 5پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 15پیسے کی کمی ہوئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں 5پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید168.15روپے سے گھٹ کر168.10روپے اور قیمت فروخت168.45روپے سے گھٹ کر168.40روپے ہو گئی ۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -