سٹیج اداکارہ خوشبو کو انکم ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرانے پر ایف بی آرکا نوٹس

         سٹیج اداکارہ خوشبو کو انکم ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرانے پر ایف بی آرکا ...

  

لاہور(شوبز ڈیسک) اسٹیج اداکارہ خوشبو کو  انکم ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرانے پر ایف بی آرنے نوٹس جاری کردیا۔ فلمی اداکار ارباز خان کی اہلیہ اور معروف اسٹیج اداکارہ خوشبو کو ایف بی آر نے نوٹس جاری کردیا، اداکارہ خوشبو کو سال 2019 کا انکم ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرانے پر نوٹس جاری کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فلمسٹار خوشبو نے تاحال ایف بی آر کے سامنے اپنے اثاثہ جات بھی ظاہر نہ کئے، جس پر انہیں جوہر ٹاؤن میں ان کی رہائشگاہ پر نوٹس بھیجا گیا ہے اور ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارہ اور اثاثہ جات ظاہر نہ کرنے پر جرمانے کا عندیہ دیا ہے۔

نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -