مسرت جمشید چیمہ کی لیگی کارکنوں کی ہنگامہ آرائی کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع 

  مسرت جمشید چیمہ کی لیگی کارکنوں کی ہنگامہ آرائی کیخلاف قرارداد پنجاب ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر لیگی کارکنوں کی ہنگامہ آرائی کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹرٹ میں جمع کرا دی  قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کی قیادت میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نیب کے دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کی گئی اور جاتی امراء سے لائے ہوئے پتھروں سے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا   مریم نواز نے دانستہ طور پر صورتحال کو کشیدہ کر کے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن پنجاب پولیس نے کشیدہ صورتحال پر احسن انداز میں کنٹرول کیا  مطالبہ ہے کہ نیب کے دفتر کے باہر ہنگامہ آرائی کرنے والے شر پسند عناصر کو قرار واقعی سزادینے کے لئے بھرپور قانونی کارروائی کی جائے۔

قرار داد

مزید :

صفحہ آخر -