وزیراعظم کے دور اندیشی کی وجہ سے ملکی معیشت پٹڑی پر چڑ ھ گئی، چیئر مین اومیگا گروپ آف کمپنیز 

وزیراعظم کے دور اندیشی کی وجہ سے ملکی معیشت پٹڑی پر چڑ ھ گئی، چیئر مین اومیگا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(انٹرویو میاں اشفاق انجم) وزیر اعظم عمران خان کی دور اندیشی کی وجہ سے ملکی معیشت پٹڑی پر چڑھ گئی ہے تعمیراتی پیکیج اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے بحران کے خاتمے کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کو روزگار ملنا شروع ہو گیا ہے کورونا کا خاتمہ وزیر اعظم کے موثر اقدامات کی وجہ سے ممکن ہوا۔ لاک ڈاؤن میں اومیگا گروپ آف کمپنیز کی انتظامہ نے اپنے منصوبوں پر کام کرنے والوں کو 60لاکھ ماہانہ ادا کیا ایک فرد کو بھی نوکری سے نہیں نکالا۔ عمران خان کے خلاف سازشیں بند کی جائیں انہیں کام کرنے کا موقع دیا جائے عوام کو نوکریاں بھی ملیں گی 50لاکھ گھر بھی بنیں گے،چوروں کا نیب کیخلاف گٹھ جوڑ قوم سمجھ رہی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان کے ممتاز ڈو یلپر اومیگا گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین، اومیگا ریذیڈینشیا فیصل آباد کے چیف ایگزیکٹو آل پاکستان پرائیویٹ ہاؤسنگ سو سائٹیز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین چوہدری محمد سرور کا روزنامہ پاکستان سے خصوصی انٹرویو میں اظہار خیال۔ انہوں نے پوری قوم کو کورونا سے نجات اور یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا وزیر اعظم کے احکامات کی روشنی میں ہمیں کورونا کے مکمل خاتمے تک مکمل احتیاط کرنا ہو گی چوہدری سرور نے کہا وزیر اعظم نے ملک لوٹنے والوں کی جیلوں میں ڈالنے کا وعدہ پورا کیا ہے ان کا جرم چھوٹا نہیں ہے بیورو کریسی اور کرپٹ مافیا کا گٹھ جوڑ ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے دو سال میں عمران خان کو کام ہی نہیں کرنے دیا گیا۔ امریکہ جیسا ملک کورونا کی زد میں اور بے بس ہے۔ وزیر اعظم کے موثر اقدامات کی وجہ سے کورونا کنٹرول ہو رہا ہے عوام کو مزید احتیاط کرنا ہو گی۔ چوہدری محمد سرور نے کہا رئیل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ سیکٹر کے لیے مراعات کا اعلان وزیر اعظم کا تعمیراتی پیکیج انقلابی اقدامات ہیں ”دیر آید درست آید“ ٹیکسز کی واپسی کے فیصلے کے بعد رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ چوہدری محمد سرور نے کہا ملکی معیشت کی مضبوطی میں ڈویلپرز اور بلڈرز کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا گزشتہ حکومت کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ذاتی مفاد میں جولائی 2016ء میں رئیل اسٹیٹ پر بلاوجہ کے ٹیکسز لگا کر بڑا نقصان کیا ہے رئیل اسٹیٹ واحد شعبہ ہے جس کے ساتھ 3درجن سے زائدصنعتیں وابستہ ہیں اللہ کے فضل سے سب میں کام چل پڑا ہے۔ چوہدری سرور نے کہا میرے علم میں ہے ملک بھر میں کرونا کو بنیاد بنا کربہت سے ڈویلپرز نے اپنے ملازمین کو نکالا ہے اور تنخواہوں میں کمی کی ہے اللہ کے فضل اور توفیق سے ہم نے کسی کو نوکری سے نہیں نکلا، میں نے اومیگا کے تمام منصوبوں کے ساتھ منسلک سینکڑوں افراد کو مکمل تنخواہیں 60لاکھ ماہانہ ادا کیے ہیں اور کر رہے ہیں انہوں نے کہا قوموں پر مشکل وقت آتے رہے ہیں، وزیر اعظم نے دو سال میں بڑے بحرانوں کو شکست دی ہے، انہوں نے ہاؤسنگ سیکموں کی منظوری اور ہاؤ سنگ منصوبوں کی منظوری کے لیے ون ونڈو کا نظام لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ 
چوہدری محمد سرور

مزید :

صفحہ آخر -