مبارک ولیج میں کشتی الٹ  گئی ماہی گیروں کوبچالیاگیا

         مبارک ولیج میں کشتی الٹ  گئی ماہی گیروں کوبچالیاگیا

  

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کی سمندری پٹی پر مبارک ولیج چیرنا آئی لینڈ پہاڑی کے قریب ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی۔ریسکیو ذرائع  کے مطابق چیرناآئی لینڈ پہاڑی کے قریب کشتی الٹنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں روانہ ہوگئی ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق مبارک ولیج کے قریب ڈوبنے والی کشتی میں 23 ماہی گیر سوار تھے۔ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ نیوی اور ایدھی بحری ٹیم نے 23 افراد کو ریسکیو کر لیا ہے۔ 

مزید :

صفحہ آخر -