موٹر وے پولیس شجر کاری  مہم میں پیش پیش

موٹر وے پولیس شجر کاری  مہم میں پیش پیش

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ترجمان موٹروے پولیس سید تراب علی کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ ریجن ڈاکٹر آفتاب احمد پٹھان اور ڈی آئی جی ساؤتھ زون ملک مطلوب احمد کی ہدایت پر سیکٹر کمانڈر زاہد نذیر کی نگرانی میں ڈی ایس پی نوری آباد محمد نعیم غوری اور آپریشن آفیسر انسپکٹر گل خان نے مل کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا اور مختلف اقسام کے  پودے لگائے۔ اس موقع  پر ڈی ایس پی نوری آباد محمد نعیم غوری نے کہاکہ یہ شجرکاری مہم تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائے گی تاکہ کہ لوگوں کوگرین اینڈ کلین پاکستان کا تصور بیدار ہو اورلوگ اس قومی فریضہ کو اپناتے ہوئے  اپنے اپنے حصہ اس مہم میں ڈالیں۔اورجب یہ پودے تناور درخت بن جائیں تو ہماری آنے والی نسلیں  فائدہ حاصل کریں۔

مزید :

صفحہ آخر -