سندھ حکومت نے 14 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

سندھ حکومت نے 14 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ نے یوم آزادی14 اگست بروز جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کردیاہے۔سندھ سروسز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر تمام سرکاری اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔حکومت سندھ نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے یوم آزادی کے موقع پر احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔پاکستان میں 14 اگست کے حوالے تیاریاں بھی عروج پر ہیں اور عوام میں کافی جوش وخروش پایا جا رہا ہے۔ بازاروں میں سبز جھنڈیوں کی بہار ہے اور لوگ اپنے گھروں کو بھی سجا رہے ہیں۔ملک بھرمیں 14 اگست بروز جمعے کو پاکستان کا73واں یوم آزادی منایا جائے گا۔ دن کا آغاز ملک اور قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعاں کے ساتھ ہوگا۔مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریبات ہوں گی۔ صدر اور وزیر اعظم قوم کے نام خصوصی پیغامات جاری کئے جائیں گے۔یوم آزادی مناتے ہوئے بھارتی مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا بھی اظہار کیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -