گلشن حدید میں کریکر دھماکہ، 12مشتبہ افرادگرفتار
کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے گلشن حدید میں کریکردھماکے کے واقعے میں 12مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیاہے، تفتیشی حکام کے مطابق اطراف کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے گلشن حدید میں کریکردھماکے کے واقعے میں 12مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیاہے۔ تفتیشی حکام نے اس ضمن میں بتایاکہ گلشن اقبال،منزل پمپ سمیت دیگر مقامات پر دھماکوں میں مماثلت ہے،اطراف کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کررہے ہیں۔تفتیشی حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے قریب 2 پولیس اہلکار تعینات تھے۔پولیس کے مطابق دونوں اہلکاروں کو سزا کے طور پر کوارٹر گارڈ کردیا گیاہے جبکہ ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن شاکر کوبھی سستی دکھانے پرمعطل کردیاگیا۔اس سے قبل بی ڈی ایس نے جشن آزادی اسٹال پر دہشت گرد حملے کی ابتدائی رپورٹ مرتب کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ دہشت گردوں نے اسٹال پرحملے میں روسی ساختہ آرجی ڈی ون کا استعمال کیا، جائے دھماکاسے بم کالیور،سیفٹی پن،دستی بم کے ٹکڑے ملے۔بی ڈی رپورٹ میں بتایا گیا کہ برآمد دستی بم کے شواہد کوسیل کرکے لیبارٹری بھیج دیاہے، گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ پر بھی ایسے ہی بم سے دھماکا کیا گیاتھا۔