سپریم کورٹ نے نثار مورائی کی درخواست ضمانت مستردکردی

  سپریم کورٹ نے نثار مورائی کی درخواست ضمانت مستردکردی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے احتساب عدالت کو نثار مورائی و دیگر کے خلاف غیرقانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق  ریفرنس کا 45دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتے  ہوئے نثار مورائی و دیگر کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔بدھ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں غیرقانونی بھرتیوں اور اختیارات کا ناجائز استعمال ریفرنس میں سابق چیئرمین فشرمین کو آپریٹیو سوسائٹی نثار مورائی اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ملزمان کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ تفتیشی افسر نہیں آتا ہم تو کیس چلاتے ہیں،عدالت نے نیب کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کون ہے اور کیس کہا تک پہنچا؟  جس پر نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے پاس قائم مقام ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل کا چارج ہے۔ابھی تک 6 گواہوں کا بیان ریکارڈ ہوچکا ہے، 23 گواہ رہ گئے ہیں  جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کے ان کو چھوڑنا ہے آپ چھوڑ دیں کیوں مصیبت میں ڈالا ہوا ہے سب کواتنے عرصہ سے التوا ہے ریفرنس آپ چلاتے کیون نہیں۔اگر آپ لوگوں نے کیس نہیں چلایا تو نوکری سے جائیں گے۔عدالت نے احتساب عدالت کو 45 دن میں ریفرنس  نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے نثار مورائی و دیگر کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔عدالت نے نیب حکام کو حکم دیا کہ کیس کا تفتیشی افسربروقت تمام گواہوں عدالت میں پیشی یقینی بنائے اور ملزمان کے وکلا بلا تاخیر گواہوں پر جرح مکمل کریں گے،

مزید :

صفحہ آخر -