کراچی میں انسداد پولیو مہم 15 اگست سے شروع ہوگی 

    کراچی میں انسداد پولیو مہم 15 اگست سے شروع ہوگی 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں انسداد پولیو مہم 15 اگست سے شروع کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مہم کے دوران کراچی کی 192 یونین کونسلوں میں پانچ سال عمر تک کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اس بات کا فیصلہ کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقد ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں کوآرڈینٹر ایمر جنسی آپریشن سینٹر فیاض عباسی، ایڈیشنل کمشنر کراچی ون اسد علی خان، ڈی سی  ملیر گنور لغاری، ڈی سی شرقی محمد علی شاہ، ڈی سی وسطی ضیاالرحمان، ڈی سی کورنگی شہریا ر گل میمن کمشنر کراچی ٹاسک فورس کے کو آرڈی نیٹر ڈاکڑ سہیل میمن، عالمی ادارہ صحت، یونیسف اور بل گیٹس اینڈ ملنڈا فاؤنڈیشن کے نمائندے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران محکمہ صحت، پولیس رینجرز کے افسران اور دیگر نے شر کت کی۔کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے کمیونٹی کے رہنماؤں کا تعاون حا صل کریں ان سے مشاورت  سے کام کریں انھوں نے کہا کہ گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلانے والے رضاکاروں کے تربیتی تقاضے پورے کئے جائیں یقینی بنائین کہ جو رضا کار گھر گھر جاکر بچوں کے والدین سے رابطہ کررہے ہیں وہ پولیوپلانے کی تربیت رکھتے ہوں۔کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو قومی مقصد ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے پولیو مہم کامیا ب بنانے کے لئے خصوصی ہدایت کی ہے انھوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ ان کا کردار انسداد پولیو مہم میں اہم ہے وہ تمام متعلقہ اداروں اور کمیونٹی کے تعاون سے ان کوششوں کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا کر دار ادا کریں۔مربوط کوششیں کریں یقینی بنائیں کہ کوئی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے جو بچے رہ گئے ہیں کوشش کریں کہ ان سب تک پولیو ٹیموں کی رسائی ہو۔کمشنر نے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے تعاون کریں بچوں کو پولیوکے قطرے پلانا ان کی زندگی کو محفوظ بنانے کے لئے ضروری ہے اپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنا نے کے لئے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور پولیو کے قطرے پلائیں۔

مزید :

صفحہ آخر -