شہریوں کے اتحاد سے پاکستان دنیا کی عظیم طاقت بنے گا، کامران ایڈووکیٹ 

شہریوں کے اتحاد سے پاکستان دنیا کی عظیم طاقت بنے گا، کامران ایڈووکیٹ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایبٹ آباد (نامہ نگار) شہریوں کے اتحاد سے پاکستان دنیاکی عظیم طاقت بنے گا استحکام پاکستان کی تحریک کیلئے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تحریک پاکستان میں ہزارہ کے عوام کا کردار ناقبال فراموش ہے ان خیالات کا اظہار شہری اتحاد ایبٹ آباد کے زیر اہتمام ہر سائل کی طرح جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں شاہین چوک میں قومی ترانہ پڑھ کر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد جن میں وکلاء،میڈیا کے نمائندے،سابقہ بلدیاتی نمائندوں اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے شہری اتحاد کے صدر کامران احمد ایڈوکیٹ نے خطاب کرنے ہوئے کہا کہ شہری اتحاد ہر موقع پر ملکی تعمیر وترقی بالخصوص شہری اجتماعی تعمیر وترقی اور اتفاق اتحاد کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن جہانگیر الہی ایڈوکیٹ،صدر پریس کلب عامر شہزاد جدون،سعید الرحمان ایڈوکیٹ،سردار زوق اختر،محمد فرمان خان اور مفتی جعفر طیار نے خطاب کرتے ہوئے شہری اتحاد ایبٹ آباد کے جذبہ حب الوطنی کو سراہتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو بانی پاکستان قائداعظم کے خوابوں کی تعبیر بنانے کیلئے ہم سب کو متحدہو کر مادر وطن کی سلامتی اور تعمیر وترقی کیلئے انتھک محنت کرنا ہوگی۔نوجوانوں میں استحکام پاکستان کیلئے جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے اس موقع پر سکول کے بچوں کے ہمراہ شرکاء نے قومی ترانا پیش کیا جبکہ بچوں نے ملی نغمے بھی پیش کیئے اور چوک میں پرچم کشائی کی۔