ایس ایس پی آپریشن کی تاجربرادری کے ساتھ ملاقاتیں 

ایس ایس پی آپریشن کی تاجربرادری کے ساتھ ملاقاتیں 

  

پشاور (کرائم رپورٹر) ایس ایس پی آپریشن منصور امان نے گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن میں محرم الحرام کے حوالے سے تاجر برادری(مرکزی تنظیم تاجران اور تاجر انصاف) کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں، اس موقع پر ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل، ایس پی کینٹ حسن جہانگیر،ایس ڈی پی اوز اوردیگر پولیس افسران بھی موجود تھے، ایس ایس پی آپر یشن نے شرکاء سے اپنے خطاب کے دوران تاجر تنظیموں کی جانب سے مدد و تعاون کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے واضح کیا کہ پشاور پولیس تاجروں کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری نے نامساعد اور ہر مشکل حالات میں بھی عوام کی فلاح کو مقدم رکھا اور حکومتی مشینری کے ساتھ شانہ بشانہ کام کیا جس کی کوئی نظیر نہیں ملتی،ایس ایس پی آپریشن نے مزید کہا کہ محرم الحرام مقدس مہینہ ہے اس کا احترام ہم سب پر لازم ہے انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کی خاطر تمام وسائل بروئے کار لائی جا رہی ہے، ماضی میں محرم کے دوران پولیس،تاجر برادری سمیت مختلف مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد نے کافی قربانیاں دی ہیں، ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی آپریشن منصور امان نے تاجر نمائندہ وفود سے بات چیت کے دوران کیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائنز میں ایس ایس پی آپریشن منصور امان نے صدر ملک مہر الہی،چیئر مین شوکت علی کی قیادت میں مرکزی تنظیم تاجران ضلع پشاور اور شاہد خان تاجر انصاف کے نمائندہ وفود کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں، ملاقات کے موقع پر ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل، ایس پی کینٹ حسن جہانگیر،ایس ڈی پی اوز اور دیگرپولیس افسران بھی موجودتھے، وفود کیساتھ ملاقات کے دوران ایس ایس پی آپریشن نے کہا کہ پشاور پولیس تاجروں کی قربانیوں اور شہر کے امن کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، انہوں نے تاجر برادری کی ہر مشکل وقت میں پشاور پولیس کیساتھ مدد و تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا، ایس ایس پی آپریشن نے امن کو تجارت کے لئے لازم و ملزوم قرار دیتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جن کی سکیورٹی پولیس کی اولین ترجیح ہے، تاجر تنظیموں کے راہنماوں نے ملاقات کے دوران پولیس اور دیگر اداروں کے ساتھ محرم الحرام کے موقع پر مکمل تعاون کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی، ایس ایس پی آپریشن نے واضح کیا کہ پشاور پولیس محرم کید وران شہر میں امن و امان کی فضاء کوبرقرار رکھنے کیلئے اپنے فرائض احسن طریقے سر انجام دے گی،نمائندہ وفود نے ایس ایس پی آپریشن کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا جس کو ایس ایس پی آپریشن نے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراء

مزید :

پشاورصفحہ آخر -