اقدام قتل میں ملوث  4 ملزمان گرفتار

 اقدام قتل میں ملوث  4 ملزمان گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تین مختلف کاروائیوں کے دوران تھانہ خزانہ کی حدود میں جائیداد اورگھریلوں تنازعہ پر فائرنگ کرنے والے ملزمان سمیت اقدام قتل میں ملوث4 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کی مخالفین کے ساتھ کچھ عرصہ سے جائیدادرنازعہ، گھریلوں اور مستورات تنازعات چلے آرہے تھے،گرفتارملزمان کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مدعیان زین العا بدین، سیف علی اورآیا گل کے جائیداد، مستورات اور گھریلوں تنازعات کے بیانات پر پولیس نے الگ الگ رپورٹس پر مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ایس پی رورل وقار احمد نے تینوں واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی رورل ریاض خلیل، ایس ایچ او تھانہ خزانہ اعجاز نبی خان  اور تفتیشی عملہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دیتے ہوئے تینوں وقوعات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا جس پر خصوصی ٹیم نے کارروائیاں کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ملزمان سیف اللہ ولد کشمیر سکنہ تہکال، خان علی ولد ملک سردار ساکن رام کشن، وحد اللہ ولد عزت خان اور عثمان ولد نیا ز محمد ساکنان واحد گڑھی کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ تین پستول بھی برآمد کر لی گئی ہیں،جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -