نوازشریف آپریشن کے بعد پاکستان آئیں گے،جاوید لطیف

   نوازشریف آپریشن کے بعد پاکستان آئیں گے،جاوید لطیف

  

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماء جاوید لطیف نے کہاہے کہ حکومت پتہ نہیں کون چلا رہا ہے ًتاہم نیب عمران خان چلا رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ کیا نیب کا نوٹس بھی ہم نے کیا، کیا اپنی گاڑی پر حملہ بھی ہم نے خود کیا،انہوں نے کہا کہ نوازشریف آپریشن کے بعد اگلی پرواز سے پاکستان آئیں گے، نواز شریف پاکستان کیلئے اپنا کردار ادا کرنے جلد آئیں گے۔جاوید لطیف نے کہا کہ کارکنوں پر کیمیکل اسپرے کیا گیا،کیا اس وقت کوئی مشتعل تھا، کیمیکل اسپرے سے وہاں لوگوں کی جلد جل گئی۔نون لیگی رہنما نے کہا کہ کیا مسلم لیگ نون کے کارکن اپنے لیڈروں پر پتھراؤ کررہے تھے، 20کروڑ عوام کو حکومت سے تحفظ دیا جائے۔

جاوید لطیف 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -