عوامی نیشنل پارٹی تحصیل پورن کی جانب سے آلوچ میں یوم بابڑہ منایا گیا

   عوامی نیشنل پارٹی تحصیل پورن کی جانب سے آلوچ میں یوم بابڑہ منایا گیا

  

پورن(نامہ نگار) عوامی نیشنل پارٹی تحصیل پورن کی جانب سے آلوچ میں یوم بابڑہ منایا گیا جس میں بڑی تعداد میں عوامی نیشنل پارٹی کے عہدہ داران سمیت کارکنان نے شرکت کی تقریب سے ضلعی جنرل سکرٹری ذاکر اللہ خان،تحصیل صدر فخر عالم خان اور تحصیل جنرل سکرٹری محمد حنیف خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بابڑہ پختونوں کی تاریخ کا المناک اور تاریک دن ہے اس دن ظلم اور استبداد نے باچاخان کے پیروکاروں اور عدم تشدد کے متوالوں کو خون میں نہلاکر کربلا کی یاد تازہ کردی لیکن تاریخ میں ان شہیدوں کا نام زندہ تھا اور زندہ رہیگا انہوں نے مذید کہا کہ آج کے حالات میں باچاخان کی تعلیمات اور انکے فلسفہ عدم تشدد کی تقلید کرتے ہوئے اسفندیار ولی اور ایمل ولی خان کی قیادت میں پختونوں کو یکجہاں ہوکر سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے اس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور پختونوں کے حقوق کیلئے تن من دھن کی قربانی دیتے رہینگے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -