معاون خصوصی کی اوقاف کی کمرشل اور دیگر جائیداد کو فعال بنانے کی ہدایت 

  معاون خصوصی کی اوقاف کی کمرشل اور دیگر جائیداد کو فعال بنانے کی ہدایت 

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا کے معا ون خصو صی برائے اوقاف، حج اور مذہبی امو ر محمد ظہو ر شا کر نے متعلقہ حکا م کو ہدایت کی ہے کہ وہ محکمہ اوقاف کی کمر شل اور دیگر جا ئیداد کو فعا ل بنا نے کیلئے ٹھو س اور موٗ ثر اقدا ما ت اٹھا ئیں تا کہ اوقا ف اراضی کو ما رکیٹ ریٹ اور قوا عد و ضو ابط کے مطا بق پیروی کر تے ہو ئے لیز پر ممکن بنا یا جا سکے۔یہ با ت انہو ں نے اپنے دفتر پشا ور میں اوقا ف بز نس پلا ن سے متعلق اجلا س کی صدارت کر تے ہو ئے کہی۔ اس مو قع پر سیکر ٹر ی اوقا ف فر خ سیر، ایڈ مینسٹریٹر اوقا ف یا سر عمران اور دیگر افسران نے شر کت کی۔ اجلا س میں معا ون خصو صی کو پشا ور، نو شہر ہ، مردان، چا رسدہ، ڈیرہ اسما عیل خا ن، بنو ں، کو ہا ٹ، ایبٹ آبا د، ما نسہر ہ، سوات اور دیگر اضلا ع میں اوقا ف جا ئیداد کو قا بضین سے واگزار کرانے اوراسے  قا بل استعما ل بنا نے کے منصو بوں کے با رے میں تفصیلی بر یفنگ دی گئی۔ اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے معا ون خصو صی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا محمو د خا ن نے اوقا ف بزنس پلا ن پر عمل درآمد کرانے کی خصو صی ہدایت کی ہے۔ لہٰذامحکمہ اوقا ف کے افسران اور اہلکا روں پر یہ امر لا زم ہے کہ وہ اس ضمن میں مثبت تجا ویز اور سفا رشا ت مر تب کر یں تا کہ مطلو بہ مقا صد کو بطر یقہ احسن حا صل کیاجا سکے۔ علا وہ ازیں اس ضمن میں جلد ہی وزیر اعظم عمران خا ن کو بھی بر یفنگ دی جا ئیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -