ڈیرہ‘ پرائمر ی سکول  میں چوری کی واردات

ڈیرہ‘ پرائمر ی سکول  میں چوری کی واردات

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیو رو رپورٹ)گورنمنٹ پرائمری سکول مردانہ ٹیکن میں سکول کی چھت اکھاڑ کر20پٹیرے چوری کر لئے گئے، ایس ڈی او محکمہ تعلیم کی رپورٹ پر نامزد ملزم کیخلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول مردانہ ٹیکن میں ملزم غلام فرید شیخ سکنہ ٹیکن سکول کی چھتوں کو اکھاڑ کر 20پٹیرے چوری کرکے لے گیا۔ تھانہ ٹاؤن پولیس نے محکمہ تعلیم کے ایس ڈی ای او محمد ظریف کی رپورٹ پر ملزم کیخلاف 379ppcکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -