ضلع مردان میں حفظان صحت  کی کٹس کی تقسیم مہم شروع 

ضلع مردان میں حفظان صحت  کی کٹس کی تقسیم مہم شروع 

  

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) آکسفیم نے مقامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر پاکستان میں کوویڈ19 کی وبائی مرض کے سدباب کے لیے ضلع مردان میں حفظان صحت کی کٹس کی تقسیم مہم شروع کردی ہے۔  غیر سر کاری تنظیم اجالا سحر آرگنائز یشن مردان کے ساتھ مل کر یونین کونسل روڑیا،محبت آباد،نواں کلی اور رستم میں میں کٹس تقسیم کی جارہی ہیں۔کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سامان کی تقسیم کے عمل میں مستحق افراد  شامل ہیں۔گزشتہ روز سوشل ویلفئیر آفس مردان میں آکسفیم  اور اجالا سحر آرگنائز یشن کے زیر اہتمام سپیشل پرسن میں حفاظتی کٹس تقسیم کئے گئے پروگرام کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئر آفیسر مردان عبدائررشید خان،ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن کونسل مردان کی صدر نصرت آرا اور ڈی سی سی ایم کے جنرل سیکرٹری خائستہ رحمان تھے،اس موقع پر اجالا سحر آرگنائزیشن  کی چیر پرسن نسیم اختر بھی موجود تھی،پروگرام سے پراجکیٹ کوارڈنیٹر جلوہ سحر نے آکسفیم کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان میں آکسفیم،اقلیتی برادری،خواجہ سرا،معذور افراد،کیمونٹی ورکرز،سول سوسائٹی اور پسماندہ لوگوں کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور وبائی امراض پر قابو پانے اور اس کے ردعمل کے ہنگامی اقدامات کے اثرات سے بچانے کے لئے جامع اور محفوظ مدد کر رہا ہے۔انہوں  نے حکومت سے جاری ایس او پیز کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد بھی کیا، جس میں محفوظ فاصلہ، ہاتھ دھونے کی مناسب تکنیک اور چہرے کے ماسک پہننے کی اہمیت بھی شامل ہے۔ پاکستان میں ہر سال نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جار ہا ہے،ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر مردان

مزید :

پشاورصفحہ آخر -