سرائے نورنگ،ٹریفک حادثے میں زخمی پولیس اہلکار چل بسا

سرائے نورنگ،ٹریفک حادثے میں زخمی پولیس اہلکار چل بسا

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)ٹریفک حادثے میں زخمی ٹریفک پولیس کے ڈرائیور محمد ایاز نے پشاور ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔مرحوم کو آبائی گاوں میں سرکاری اعزازکے ساتھ سپردخاک کردیانمازجنازہ میں ڈی پی اولکی مروت کے عبدالروف بابرقیصرانی اور پولیس آفسران سمیت عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔ڈی پی اودفترلکی مروت سے جاری پریس ریلیز کے مطابق محکمہ پولیس کے ڈرائیورجوکہ ٹریفک پولیس لکی مروت میں ڈرائیور تعینات تھا، گزشتہ دنوں لکی پولیس لائن سے موٹر سائیکل پرتھانہ غزنی خیل کے لئے سرکاری ڈاگ لے جارہا تھا کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گیاجس کے نتیجے میں وہ شدیدزخمی ہوگیااور علاج معالجہ کے لئے پشاور منتقل کردیا جو گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیامرحوم کوگزشتہ روز اپنے آبائی گاؤں ککہ خیل میں سرکاری سپردخاک کردیاجہاں پرپولیس کے جوانوں نے ان کو سلامی دیں اورقبرپر پھول چڑھادئیے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -