ڈیرہ میں ایک شخص موٹر سائیکل اورنقدی سے محروم

  ڈیرہ میں ایک شخص موٹر سائیکل اورنقدی سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)تھانہ پروآ کی حدود ڈسٹری نمبر18پر راہزنی کی واردات، 3مسلح ملزمان نے شہری کو روک کر موٹر سائیکل،نقدی، شناختی کارڈ چھین لئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآ کی حدود ڈسٹری نمبر18پر محمد اظہر بلوچ ولد ظفر اللہ سکنہ مکڑ اپنے موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ تین نامعلوم مسلح ملزمان نے اسے روک کر 2200روپے نقدی، قومی شناختی کارڈ اور موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہوگئے، تھانہ پروآپولیس نے متاثرہ شخص کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج