سیکرٹری اوقاف فرخ سیر نے شجر کاری مہم کے دوران پودا لگایا

سیکرٹری اوقاف فرخ سیر نے شجر کاری مہم کے دوران پودا لگایا

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اوقاف حج اور مذہبی امور فرخ سیر نے متحدہ علماء بورڈ خیبر پختونخوا کے ممبران کے ہمراہ پلانٹیشن ڈے کے حوالے سے اوقاف دفتر کے چمن میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر سیکرٹری اوقاف کا کہنا تھا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ  اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ درختوں کے ذریعے آئندہ نسلوں کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے محفوظ بنایا جا سکتا ہے لہذا ہمیں شجرکاری کی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر پھل دار اور سایہ دار پودوں کو اگانا چاہیے۔فرخ سیر نے بورڈ کے تمام ممبران کو ہدایت کی کہ وہ جمعہ کے  خطبہ میں شجر کاری کی اہمیت اجاگر کریں تاکہ صوبہ کے  تمام اضلاع میں وسیع پیمانے پر شجرکاری مہم کامیاب ہو سکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -