پنجاب حکومت کا اساتذہ کو کرونا ایس اوپیز کی تربیت دینے کا فیصلہ

 پنجاب حکومت کا اساتذہ کو کرونا ایس اوپیز کی تربیت دینے کا فیصلہ

  

لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت نے اساتذہ کو کورونا ایس اوپیز کی تربیت دینے کا فیصلہ کرلیا، وزیرتعلیم مراد راس نے کہا کہ کورونا ایس اوپیز کے تربیتی سیشن کا آغاز کردیا ہے، اگلے ہفتے سے تربیت کیلئے بڑے سیشن شروع کریں گے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ  ڈی جی قائد اعظم اکیڈمی برائے ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ سے ملاقات ہوئی، جس میں سکولوں کو کھولنے سے متعلق کورونا ایس اوپیز کیلئے ٹریننگ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سکولوں کے اساتذہ کیلئے فی الحال محدود پیمانے پر کورونا ایس اوپیز کے تربیتی سیشن کا آغاز کردیا ہے۔ لیکن اگلے ہفتے سے تربیت کیلئے بڑے سیشن کا انعقاد کیا جائے گا۔

 کورونا تربیت 

مزید :

صفحہ اول -