سی سی پی محمد علی گنڈاپور نے  ڈوگرہ ہسپتال باڑہ کا دورہ کیا

سی سی پی محمد علی گنڈاپور نے  ڈوگرہ ہسپتال باڑہ کا دورہ کیا

  

باڑہ(نمائندہ پاکستان)سی سی پی محمد علی گنڈاپور نے ڈوگرہ ہسپتال باڑہ کا دورہ کیا،دورے کے موقع پر ڈی پی او خیبر ڈاکٹر محمد اقبال بھی ہمراہ تھے جہاں پر ڈی ایچ او کے ساتھ کل شروع ہونے والے پولیوکمپین کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، انہوں نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر 13 اگست سے شروع ہونے والے پولیو کمپین کی افتتاح کیا۔ سی سی پی محمد علی گنڈاپور نے کہا کہ 13 اگست سے شروع ہونے والے پولیو کمپین کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے اس مہم کو کامیاب کرنے کے لئے خیبر پولیس ہر قسم تعاون جاری رہے رکھی گئی پولیو مہم کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، جمسں ضلع بھر میں 600 پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں، انہوں نے علاقے کے مشران عوام اور علما کرام سے کہا کہ آنے والے پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت اور سیکورٹی فورسز کے احکام کے ساتھ بھرپورتعاون کریں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائے تاکہ علاقے سے پولیو مرض کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ آخر میں انہوں نے بچوں میں تحائف اور پاکستانی جھنڈے بھی تقسیم کئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -