علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا مرکزی رن وے 18 ماہ کیلئے بند

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا مرکزی رن وے 18 ماہ کیلئے بند

  

 لاہور(آئی این پی) لاہور ائیرپورٹ کے مرکزی رن وے کو ڈیڑھ سال کیلئے بندکر نے کا اعلان‘ ملک کے تیسرے بڑے ائیرپورٹ کے رن وے کی حالت خراب ہو چکی، نئے سرے سے تعمیر کیا جائے گا، اس دوران پروازوں کی آمد و رفت کیلئے سیکنڈری رن وے کو استعمال میں لایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں واقع پاکستان کے تیسرے بڑے اور مصروف ترین علامہ اقبال ائیرپورٹ کے مرکزی رن کو فضائی ٹریفک کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ائیرپورٹ کا مرکزی رن وے ڈیڑھ سال کے عرصے کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ ائیرپورٹ حکام کا بتانا ہے کہ مرکزی رن وے کی حالت کافی خراب ہو چکی ہے۔ اکھاڑ کر نئے سرے سے تعمیر کرنے کیلئے کافی وقت درکار ہوگا۔ پروازوں کی آمد و رفت کیلئے سیکنڈری ائیرپورٹ کا استعمال کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ رن وے کو 4 اگست سے بند کیا جا چکا ہے۔ 

رن وے بند

مزید :

صفحہ اول -