اقتصادی رابطہ کمیٹی نے  روز ویلٹ ہوٹل کیلئے 105 ملین ڈالر امداد کی منظوری دیدی 

     اقتصادی رابطہ کمیٹی نے  روز ویلٹ ہوٹل کیلئے 105 ملین ڈالر امداد کی منظوری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے امریکا میں پی آئی اے کے ملکیتی روز ویلٹ ہوٹل کے واجبات کی ادائیگی کے لیے  مالی امداد کی فراہمی کی منظوری دے دی۔ بدھ کواقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہوا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں روز ویلٹ ہوٹل کے 105 ملین ڈالرز کے واجبات ادا کرنے کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ای سی سی نے روز ویلٹ ہوٹل کے مالی معاملات کو بروقت حل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔اس کے علاوہ ای سی سی نے کامیاب جوان پروگرام تمام شہریوں کے لیے بلا امتیاز شروع کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے جبکہ ایس ڈی جیز پروگرام کے لیے فنڈز جاری کرنے کی سمری بھی منظور کرلی گئی ہے۔اجلاس میں سارک کووڈ 19 ایمرجنسی فنڈز کے لیے 3 ملین ڈالرز کی فراہمی کی منظوری بھی دی گئی جبکہ ٹریول اور ٹوارزم کاروبار کے لیے سالانہ فیس کی چھوٹ کی بھی منظوری دے دی گئی۔
ای سی سی

مزید :

صفحہ اول -