پشاور فوٹو جرنلسٹس فورم کے انتخابات برائے 2020-21 مکمل

  پشاور فوٹو جرنلسٹس فورم کے انتخابات برائے 2020-21 مکمل

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور فوٹو جرنلسٹس فورم کے انتخابات برائے 2020-21 مکمل,  شہزاد احمد بلامقابلہ صدر جبکہ محمد اقبال نائب صدر منتخب ہوگئے. یہ انتخابات گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے زبیر میر حال میں سینیئر فوٹو جرنلسٹ و چیئرمین الیکشن کمیٹی نور الہی کی زیر نگرانی ہوئے، انتخابات نتائج کے مطابق شہزاد احمد صدارت,  محمد اقبال نائب صدارت کے لیے منتخب کر لیے گئے. جنرل سیکرٹری کے لیے جہانگیر شاہ,  فنانس سیکرٹری محمد رحیم صافی جبکہ جائنٹ سیکرٹری کے لیے خالد غنی منتخب ہوئے. ایگزیکٹیو باڈی کے لیے کامیاب قرار پانے والوں میں عبید بھٹی, غفار مغل, رحمان اللہ اور محسن علی شامل ہیں. نو منتخب کابینہ نے پشاور کی فوٹو جرنلسٹ برادری کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -