لیگی کارکنوں پر تشدد فسطائی سوچ، سیاست کو انتقام میں بدل دیا: شہباز شریف 

    لیگی کارکنوں پر تشدد فسطائی سوچ، سیاست کو انتقام میں بدل دیا: شہباز شریف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پنجاب پولیس کی طرف سے (ن) لیگی کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سیاست کی بجائے انتقام پر اتر آئی ہے، کارکنوں پر تشدد کرنا اور انہیں ہتھکڑیاں لگانا حکمرانوں کی فسطائی سوچ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بے گناہ گرفتار کئے گئے تمام کارکنوں کو جلد رہا کروالیا جائے گا۔بدھ کو صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف نے مریم نواز شریف کی نیب آفس لاہور میں پیش پر ہنگامہ آرائی میں گرفتار پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو پولیس کی جانب سے ہتھکڑیاں لگا کر پیش کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی کارکنوں کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک افسوسناک ہے اور کارکنوں پر تشدد انہیں ہتھکڑیاں لگانا حکمرانوں کی فسطائی سوچ کا ثبوت ہے۔ موجودہ حکومت سیاست کو ذاتی انتقام میں بدل رہی ہے جو افسوسناک ہے اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ کارکنوں کے عزم اور ہمت پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب کو سلام پیش کرتا ہوں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے جواں ہمتوں نے عوام دشمن حکومت کو خوفزدہ کردیا ہے۔ انشاء اللہ ناحق گرفتار کارکن جلد رہا ہوں گے۔ ہمارے وکلاء قانونی طور پر ہر پہلو کا جائزہ لے رہے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے سابق صدر مملکت رفیق تارڑ کی رہائشگاہ پر جا کر ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ شہبازشریف نے سابق صدر رفیق تارڑ کی مزاج پرسی بھی کی۔شہبازشریف نے سابق صدر مملکت رفیق تارڑ کی ملک وقوم، جمہوریت، آئین، قانون اور نظریہ پاکستان کے لئے خدمات کو سراہا۔سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ اور پارٹی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل عطااللہ تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
 شہباز شریف 
لاہور(این این آئی)

مزید :

صفحہ اول -