بنگلور ، فیس بک پر توہین رسالت، مسلمان مشتعل، پولیس سے جھڑپین، 4افراد جاں بحق، پاکستان کا شدید احتجاج 

بنگلور ، فیس بک پر توہین رسالت، مسلمان مشتعل، پولیس سے جھڑپین، 4افراد جاں ...

  

بنگلور(آئی این پی)بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں توہین رسالت پر مبنی فیس بک پوسٹ کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر پولیس کی فائرنگ سے 4افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ پولیس نے احتجاج کرنے والوں میں شامل 110 افراد کو گرفتار کر لیا اور شہر کے کچھ حصوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ پوسٹ ریاستی اسمبلی کے رکن وزیر اکھنڈا سیری نواس مورتی کے قریبی رشتہ دار نے کی تھی اور پولیس نے اس کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔رپورٹ کے مطابق فیس بک پر توہین آمیز پوسٹ کے فوراً بعد مقامی مسلمانوں کی بڑی تعداد اکھنڈا سیری نواس مورتی کے گھر کے باہر جمع ہو گئی۔پولیس کے موقع پر پہنچنے کے بعد مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج، آنسو گیس کا استعمال اور پھر فائرنگ کی۔مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔جھڑپوں میں 60 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔توہین آمیز پوسٹ کو بعد ازاں ہٹا دیا گیا۔ 

بنگلور جھڑپیں 

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)بھارت میں سوشل میڈیا پرحضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخانہ پوسٹ معاملے پر پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ بھارت میں بڑھتے اسلاموفوبیا اور اقلیتوں کیخلاف نفرت کا عکاس ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے اپنے شدید احتجاج اور تحفظات سے بھارتی ہائی کمیشن کو آگاہ کر دیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارت میں ہندو انتہاء پسند نے سوشل میڈیا پر نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی کی، سوشل میڈیا پر اسلام مخالف پوسٹ سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق واقعہ بھارت میں بڑھتے اسلاموفوبیا اور اقلیتوں کیخلاف نفرت کا عکاس ہے۔

 شدید احتجاج 

مزید :

صفحہ اول -