90 سالہ خاتون کیساتھ تصویر بنوانا مہنگی پڑگئی

       90 سالہ خاتون کیساتھ تصویر بنوانا مہنگی پڑگئی

  

ساؤتھمپٹن (نیٹ نیوز) آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ایک معمر خاتون کے ساتھ تصویر لگاکر ممکنہ طور پر بائیوسکیوریٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی کی ہے۔حفیظ نے بدھ کی صبح ٹویٹر پر ایجس باؤل کے مقام پر واقع ہوٹل سے ملحقہ گولف کورس پر لی گئی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ”آج صبح ایک متاثر کن خاتون سے گولف کورس میں ملاقات ہوئی۔وہ 90 سال سے زائد عمر کی ہیں اورصحت مند روٹین کے ساتھ خوشی سے اپنی زندگی گزاررہی ہیں“۔اگرچہ کھلاڑیوں کو ایجس باؤل میں گولف کورس استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے لیکن انھیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بائیوسیکیور بلبل سے باہر کسی سے بھی باہمی روابط سے باز رہیں ای سی بی کی میڈیکل ٹیم تصویر سے واقف ہے اور اس پر غور کر رہی ہے کہ مناسب کارروائی کیا ہے۔اس حوالے سے پی سی بی نے فوری ایکشن لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمدحفیظ نیخاتون سے 2 میٹرکا فاصلہ نہ رکھ کرپروٹوکول کی خلاف ورزی کی ہے اور بائیو سیکیور پروٹوکول کی خلاف ورزی کا الزام ثابت ہونے پر انہیں آئسولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محمد حفیظ انہیں 5 دن کے لئے اپنے ہوٹل کے کمرے میں قرنطینہ ہونا پڑے گا اور ان کی سکواڈ میں واپسی کرونا وائرس کے دو منفی ٹیسٹ آنے سے مشروط ہوگی۔

سیلفی

مزید :

صفحہ اول -