ملک میں کورونا سے مزید 12افراد دم توڑ گئے، 535نئے کیس رپورٹ 

  ملک میں کورونا سے مزید 12افراد دم توڑ گئے، 535نئے کیس رپورٹ 

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں کورونا سے مزید 12 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6136 ہوگئی جبکہ مزید 535نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 286294 تک جاپہنچی ہے۔اب تک پنجاب میں 2177، سندھ میں 2297 اور خیبر پختونخوا میں 1235 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں 172، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 58 اور آزاد کشمیر میں 59 افراد کا انتقال ہوا ہے۔ بروز بدھ ملک بھر سے کورونا کے مزید 535 کیسز اور 12 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 373 کیس اور 7 اموات، پنجاب 129 کیس 3 ہلاکتیں، اسلام آباد 15 کیس 1 ہلاکت، گلگت 11 کیس 1 ہلاکت اور آزاد کشمیر سے 7 کیس سامنے آئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق مزید 373 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 124929 تک جاپہنچی ہے۔صوبے میں اب تک 117972 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا

مزید :

صفحہ اول -