نیب آفس کے باہر پتھراؤ، 58لیگی کارکن 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل 

  نیب آفس کے باہر پتھراؤ، 58لیگی کارکن 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل 

  

لاہور(نامہ نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ نفیس یوسف نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز کی پیشی کے وقت نیب آفس لاہور کے باہر پتھراؤ کرنے کے مقدمہ میں ملوث 8ملزموں کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔عدالت نے گرفتار ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔پولیس نے 58 لیگی کارکنان کو ضلع کچہری پیش کیا۔کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ملزموں کی طرف سے سید فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ، کسی کارکن کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھا، پولیس نے جس کو چاہا مارا ہے، قانون کے مطابق تمام ملزمان کو اس مقدمے سے خارج کرنے کاحکم دیاجائے۔

مقدمہ درج

مزید :

صفحہ اول -