جنگی جنون، بھارت نے 1کھرب 81 ارب کے دفاعی سودے کی منظور ی دیدی 

جنگی جنون، بھارت نے 1کھرب 81 ارب کے دفاعی سودے کی منظور ی دیدی 

  

 نئی دہلی(آئی این پی)جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکومت نے مسلح افواج کیلئے ایک کھرب81 ارب روپے سے زائد کے دفاعی سودے کی منظوری دیدی‘فضائیہ کیلئے بیسک ٹرینر طیارے بھارت کے ایروناٹکس لمیٹڈ سے خریدے جائیں گے،بحریہ اور کوسٹ گارڈ جنگی جہازوں کیلئے بھی سپر ریپڈ گن ماؤنٹ کی خریداری کی بھی منظوری دی گئی۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی زیر صدارت دفاعی خریداری کونسل کے اجلاس میں ایئر فورس کے لئے 106 بیسک ٹرینر طیارے خریداری سمیت ایک کھرب 81 ارب روپے کی دفاعی خریداری کی تجاویز منظور کی گئیں۔فضائیہ کے لئے یہ بیسک ٹرینر طیارے بھارت کے ایروناٹکس لمیٹڈ سے خریدے جائیں گے، جو ملک کا دفاعی آلات ساز ادارہ ہے۔ بحریہ اور کوسٹ گارڈ جنگی کے جہازوں کے لئے بھی سپر ریپڈ گن ماؤنٹ کی خریداری کی بھی منظوری دی گئی ہے، جسے بھارتی ہیوی الیکٹریکلس لمیٹڈ سے خریدا جائے گا۔

جنگی جنون

مزید :

صفحہ اول -