صوابی،بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کیخلاف عوام سراپا احتجاج

صوابی،بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کیخلاف عوام سراپا احتجاج

  

صوابی(بیورورپورٹ) موضع کالو خان ضلع صوابی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ، ٹرپنگ، کم وولٹیج اور نیا فیڈر قائم نہ کرنے کے خلاف عوام نے احتجاجی مظاہرہ کر کے مردان صوابی روڈ کو نو گھنٹے تک مکمل بند رکھا تاہم ایس ای واپڈا، ایکسین، پولیس حکام کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کرکے پُر امن طور پر منتشر ہو گئے بدھ کی صبح کا لو خان کے عوام نے سید علی شاہ گیلانی، عبدالقادر خان، عمران خان، حاجی سجاد خان اور دیگر عمائدین کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کر کے مین روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند رکھا جس کی وجہ سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ان کا مطالبہ تھا کہ کالو خان کے لئے الگ نیا فیڈر قائم کیا جائے کیونکہ موجودہ فیڈر پر لوڈ کی وجہ سے یہاں وولٹیج انتہائی کم ہونے کے علاوہ ٹرپنگ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ کل تک مطالبات حل نہ کئے گئے تو چودہ اگست کو دوبارہ احتجاج کیا جائیگا اس موقع پر واپڈا انتظامیہ اور پولیس حکام نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو یقین دلایا کہ فی الوقت مسئلہ حل کرنے کے لئے کالو خان کو دوبیان فیڈر سے بجلی کی فراہمی شروع کر دی جائے گی اسی طرح ار ای ڈی کے جو چودہ پولز آدینہ لاہور روڈ کی تعمیر کے لئے لائے گئے ہیں یہ علاقہ کے عوام اپنے مدد آپ کے تحت اُٹھا کر لگائیں گے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -