پی ٹی آئی کو شفاف چہرے سامنے لانے چاہیے، صداقت عباسی 

پی ٹی آئی کو شفاف چہرے سامنے لانے چاہیے، صداقت عباسی 

  

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کو چور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کو شفاف چہرے سامنے لانے چاہئیں‘ ان چوروں کو کوئی بھی ووٹ دینے کیلئے تیار نہیں ووٹ صرف پارٹی کو ملتا ہے۔ سوشل میڈیا پرزیر گردش ایک آڈیو گفتگو میں فواد چوہدری کے حوالے سے صداقت عباسی نے کہا کہ میرا موقف ہے کہ کسی بھی بندے کو پارٹی نہ دی جائے بلکہ اسے صرف اس کے حلقے تک محدود رکھا جائے تاکہ ان کی بیان بازی سے پارٹی محفوظ رہے۔ ہمارا گروپ جہلمی تھا جہانگیر ترین ہمارے مخالف تھا۔ مجھے اپنے اوپر فخر ہے۔ ہم جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کو پروموٹ نہیں کرتے یہ سب چور ہیں ہم صرف اپنی پارٹی کو پروموٹ کرتے ہیں۔

صداقت عباسی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -