ٹانک،جنوبی وزیر ستان کے متاثرین میں 7 کروڑ کے چیکس تباہ شدہ مکانات کی مد میں تقسیم
ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان تباہ شدہ مکانات کی مد میں ساتھ کروڑ روپے سے زیادہ امدادی چیکس تقسیم کر دیئے گئے، تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ ڈپٹی کمشنر کمپاؤنڈ جنوبی وزیرستان میں اسسٹنٹ کمشنر سرویکئی سمیع اللہ خان نے اپنے دفتر میں تحصیل تیارزہ اور سرویکئی سے تعلق رکھنے والے آپریشن سے متاثرہ گھروں کے 213 خاندانوں میں ساتھ کروڑ چوبیس لاکھ اسی ہزار روپے کے امدادی چیک تقسیم کردیئے،