جائنٹ ایکشن کونسل کا 2  روزہ قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان

جائنٹ ایکشن کونسل کا 2  روزہ قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان

  

پشاور(سٹی رپورٹر)جائنٹ ایکشن کونسل (کلاس فور،تھری اور عمل نظافت) اسلامیہ کالج پشاور نے 17اور 18گست کو اپنے مطالبات کے حق میں قلم چھور ہڑتال اور دھرنے کا اعلان کر دیا اس بات کا فیصلہ کلاس جائنٹ ایکشن کونسل کے اجلاس میں کیا گیا جسکی صدارت کلاس تھری ایمپلائز ایسو سی ایشن کے صدر ظفر علی نے کی جبکہ اجلاس میں  تینوں ایسو سی  ایشنز کے کابینہ اراکین نے شرکت کی اجلاس میں جامعہ کے انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کے مسائل میں تاخیری حربے استعمال کرنے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ انتظامیہ ملازمین کے مسائل میں سنجیدہ نہیں اور اس حوالے نا کام ہو چکی ہے اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ 17اور 18اگست کو وائس چانسلر سیکرٹریٹ آفس کے سامنے تینوں ایسو سی ایشنز کے ایگز یکٹیو باڈی ارکان دھرنا دینگے جبکہ مطالبات حل نہ ہونے کی صورت میں جائنٹ ایکشن کونسل اسلامیہ کالج پشاور 18اگست کو قلم چھوڑ ہڑتال سمیت دھرنا دینگے اور ائندہ کا لائحہ عمل بھی تہہ کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -