چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے  عدالتوں میں شجرکاری مہم کاآغاز کردیا 

 چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے  عدالتوں میں شجرکاری مہم کاآغاز کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے عدالتوں میں شجرکاری مہم کاآغاز کردیا ہے چیف جسٹس نے پہلے ہی عدالتوں اورجوڈیشل افسران کی رہائشگاہوں میں درختوں کی کٹائی پرپابندی عائد کررکھی ہے گزشتہ روز چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ نے پشاور ہائیکورٹ کے احاطے میں پودا لگا کرشجرکاری مہم کاباقاعدہ آغاز کیا اس موقع پرپشاورہائیکورٹ کے دیگر ججز اور پرنسپل آفیسرز بھی موجود تھے۔ شجرکاری مہم کا مقصد لوگوں میں ماحولیاتی آلودگی سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے اپنے پیغا م میں کہا کہ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے درختوں کاتحفظ اور شجرکاری نہایت ضروری ہے موسمیاتی تغیرات کی وجہ سے اوسط درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے چیف جسٹس نے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، ایڈیشنل رجسٹرارز اوربارایسوسی ایشنز کے صدور کو احکامات دیئے کہ وہ احاطہ عدالتوں میں سدابہار پودے لگائے۔