چارسدہ،شہری سے موٹر سائیکل،نقدی موبائل چھیننے والے دو ملزمان گرفتار

  چارسدہ،شہری سے موٹر سائیکل،نقدی موبائل چھیننے والے دو ملزمان گرفتار

  

چارسدہ (بیو رو رپورٹ) پڑانگ پولیس کی کاروائی۔ شہری سے موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی چھینے والے دو ملزمان گرفتار۔ ملزمان کا پولیس کے سامنے اعتراف جرم۔ تفصیلات کے مطابق  تیمور ولد خادم شاہ ساکن روزی بند مندنی نے تھانہ پڑانگ میں رپورٹ کرتے ہو ئے بتا یا کہ وہ اپنی موٹر سائیکل پر بہنوئی کے گھر شابڑہ آیا تھا۔ واپسی پر گھر جاتے ہوئے راستے میں کیری ڈبہ سے اچانک ایک شخص اترا اور ان سے موبائل فون، موٹر سائیکل اور جیب میں پڑے تین ہزار روپے چھین کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد رفو چکر ہو گئے۔ شہری کے مطابق انہو ں نے کیری ڈبہ کا نمبر نوٹ کیا تھا۔ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او محمد شعیب خان نے پڑانگ پولیس ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایات جار ی کر دئیے جس پر کاروائی کر تے ہوئے ایس ایچ او اشفاق خان،ایس آئی بہروز خان اور سی آئی او بشیر خان نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کر تے ہوئے دو ملزمان  اسماعیل ولد شیر محمد سکنہ پلوسی پشاور اور افتخار ولد فدا محمد ساکن خیالی پل کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چھینے ہوئی  موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -