چھوٹا لاہور پولیس نے دو رکنی موٹرسائیکل چور کو گرفتار کرلیا 

  چھوٹا لاہور پولیس نے دو رکنی موٹرسائیکل چور کو گرفتار کرلیا 

  

صوابی (بیورورپورٹ)چھوٹا لاہور پولیس نے دو رکنی موٹرسائیکل چور کو گرفتار کیا گیاسرقہ شدہ دو عدد موٹرسائیکل برآمدکر لیا۔پولیس نے نامعلوم موٹرسائیکل چور کو ٹریس کرکے دوران تفتیش مرکزی ملزم ساجد عرف 55 سے سرقہ شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوکر ملزم بالا نے شریک واردات میں دوسرے ساتھی کا نام اگل دیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز میں بتایا کہ کچھ دنوں قبل مدعی نورالہادی سکنہ جلسئی نے تھانہ چھوٹا لاہور میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ ان سے کسی نامعلوم چور نے موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے۔اس سلسلے میں ڈی ایس پی لاہور کی قیادت میں ایس ایچ او لاہور سب انسپکٹر شفیق احمد نے بمع پولیس  ٹیم کے ہمراہ نامعلوم چور کے خلاف علاقہ میں پتہ براری شروع کرکے حفیہ ذرائع سے معلوم ہوا کہ موٹر سائیکل کو ملزم ساجد عرف 55 سکنہ جلسئی نے چوری کی ہے جس پر ایس ایچ او نے کامیاب چھاپہ زنی کرکے گرفتار کرکے دوران تفتیش ملزم بالا نے مزید راز اگل دئیے انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکل کی چور چکاری واردات میں ساتھی ملزم امتیاز سکنہ سرد چینہ یارحسین بھی مطلوب ہے انکو بھی گرفتار کرکے ملزمان سے دو عدد سرقہ شدہ موٹرسائیکل ازقسم ھنڈہ 125 اور 70زیمکو  برآمد کیے گئے جبکہ مزید تفتیش جاری ہیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -