نشتر ہسپتا ل میں لڑکی سے بداخلاقی  کی کوشش،معاملہ رفع دفع

نشتر ہسپتا ل میں لڑکی سے بداخلاقی  کی کوشش،معاملہ رفع دفع

  

 ملتان (وقا ئع نگار) نشتر ہسپتال انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث ہسپتال(بقیہ نمبر59صفحہ7پر)

 میں زیر علاج مریضہ کی خاتون اٹینڈنٹ کے ساتھ نوجوان کی بیت الخلاء  میں بداخلاقی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔شورشرابہ پر لڑکی کے لواحقین نے ملزم کو پکڑ کر مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔جبکہ والد کی مداخلت پر معاملہ رفع دفع کردیا گیا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے نشتر ہسپتال میں وارڈ نمبر 20 میں رابعہ نامی لڑکی کی بہن زیر علاج تھی جوکہ وہاڑی کی رہائشی ہے۔دن کے وقت رابعہ گرمی ہونے کی وجہ سے وارڈ نمبر بیس سے ملحقہ واش روم میں نہانے کی نیت سے داخل ہوئی۔تو وہاں پہلے سے موجود نوجوان نے واش روم میں داخل ہونے والی رابعہ بی بی کو دبوچ لیا۔اور اسکے ہاتھ کپڑے سے باندھ دیئے۔واش روم کہ کونڈی لگا دی۔ اور بداخلاقی کرنے کی کوشش شروع کردی۔اسی اثناء  میں رابعہ کا ہاتھ بندھے کپڑے   سے کھل گیا۔اس نے شور مچانا شروع کردیا۔جسکو سن پر مذکورہ لڑکی کا مشتاق نامی بھائی اور بہنوئی موقع پر آگئے۔جن کو دیکھ کر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ملزم کو تھوڑی دور جاکر متاثرہ لڑکی کے بھائی اور بہنوئی نے پکڑ لیا۔اور اسکی خوب دھلائی کی۔اطلاع پر نشتر چوکی کی پولیس موقع پر آگئی۔جنہوں نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔اور پولیس کاروائی کیلئے درخواست پولیس کو دے دی گئی۔بعدازاں نے رابعہ کے والد نے پولیس کاروائی کرنے سے اپنے بچوں کو روک دیا۔اور اس طرح معاملہ رفع دفع ہوگیا۔

کوشش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -