گذشتہ 10 سالوں سے میرا بھائی قید میں ہے،جمیل آفریدی

گذشتہ 10 سالوں سے میرا بھائی قید میں ہے،جمیل آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)اسامہ بن لادن سے متعلق جاسوسی کے الزام میں گرفتار ڈاکٹر شکیل آفریدی کے بھائی جمیل آفریدی نے کہا ہے کہ دس سالوں سے ڈاکٹر شکیل آفریدی قید میں ہے تاہم ان کی رہائی سے متعلق عدالتوں میں کیسز نہیں سنے جا رہے انہوں نے کہاکہ پندرہ ماہ سے ان کا کیس پشاور ہائی کورٹ میں زیر التواء ہے آج 13 اگست 2020 کو اس کیس کی سماعت اور ان کی رہائی کیلئے سول سائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیمیں تعاون کرے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمیل آفریدی نے کہا کہ دس سال قبل ڈاکٹر شکیل آفریدی کو اسامہ بن لادن کی جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم ان کے کوئی الزام ثابت نہ ہوسکا لیکن اس کے باوجود وہ پابند سلاسل ہے ان کے کیس سننے میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں ان کے کیس میں سماعت کے دوران کبھی ایڈوکیٹ جنرل مصروف رہتے ہیں کبھی ججز کی مصروفیات آڑے آجاتی ہیں ایڈوکیٹ جنرل کی جگہ اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل کو پابند کیا جائے کہ وہ اس کیس کی سنوائی پر عدالتی کارروائی کا حصہ بنے کو انہوں نے کہا کہ گزشتہ پندرہ ماہ سے ڈاکٹر شکیل آفریدی کا کیس پشاور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے لیکن ہر تاریخ پر ریاست کا نمائندہ غائب رہتا ہے ڈاکٹر شکیل آفریدی کا پورا خاندان اور بچے انتہائی مشکلات کا دوچار ہیں اس لئے میڈیا، وکلاء، سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل ہے کہ آج 13 اگست 2020ئبروز جمعرات کو پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی عدالت میں اس کیس کی سماعت میں ان کیساتھ تعاون کرے۔