ماحول کو بہتر بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں، منصوراکبر کنڈی  

  ماحول کو بہتر بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں، منصوراکبر کنڈی  

  

  ملتان (سپیشل رپورٹر) وائس چانسلر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان پروفیسر منصور اکبر کنڈی نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لیے ملک کو سر سبز وشاداب بنانا ہوگا۔لہذا ملک میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں تاکہ ماحول کو ساز گار بنایا جا سکے۔ان خیالات (بقیہ نمبر60صفحہ7پر)

کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر جنرل قائد اعظم اکیڈمی فار ایجو کیشنل ڈویلپمنٹ پنجاب عشرت اللہ خان نیازی کی ہدایت کی روشنی میں پلانٹ فار پاکستان کے سلسلے میں قائد اعظم اکیڈمی فارایجوکیشنل ڈویلپمنٹ ملتان میں منعقدہ خصوصی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔ریجنل پروگرام منیجر  ًقائد ً  ملتان ریجن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ تقریب کے میزبان تھے۔جبکہ سی ای او ایجوکیشن ملتان محمد ریاض خان، پبلک ریلیشن آفیسر زکریا یونیورسٹی پروفیسر فاروق زین،پرنسپل  ًقائد ً  محمد اکرم شاہ،ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر (زنانہ)ملتان عابدہ نسرین صدیقی،ڈپٹی ڈی ای او تحصیل صدر ملتان اسلم خان قیصرانی، ہیڈ ماسٹر رانا جاوید مصطفی،سینئر سماجی راہنما میاں نعیم ارشدمہمانان اعزاز تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کندی نے مزید کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ اور موجودہ حالات میں وقت کی اہم ضرورت ہے۔انسانی صحت کے لیے سازگار ماحول انتہائی ضروری ہے۔پاکستان میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے انسانی صحت پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ذہنی و جسمانی آسودگی اور خوشگوار ماحول کے لیے وزیر اعظم پاکستان کے وژن کی روشنی میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کو کامیاب بنانا ہوگا۔انھوں نے مزید کہا کہ معیار تعلیم میں بہتری کے لیے سکول ایجوکیشن سسٹم کو بہتر بنانا ہوگا۔معیاری سلیبس اور ٹیچرز ٹریننگ ضروری ہے۔ریجنل پروگرام منیجر  ًقائد ً  ملتان ریجن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ، سی ای اوایجوکیشن ملتان ریاض احمد خان،پرنسپل محمد اکرم شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کلین اینڈ گرین مہم کے تحت سکولوں میں پودے لگائے جا رہے ہیں۔اس مہم میں اساتذہ اور بچوں کو بھی ترغیب دی جا رہی ہے کہ ہر فرد اپنے حصے کا پودا ضرور لگائے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او تحصیل سٹی ملتان (زنانہ) سلطانہ اسلم رانا،  ڈپٹی ڈی ای اوتحصیل صدر ملتان نزہت پروین، پرنسپل  ًقائد ً  نواں شہر ملتان مسز زاہدہ پروین،حاجرہ شاہین، رفعت فاروق ملغانی،میاں نعیم ارشد،خالد محمود خان،میاں منیر احمد،سید عمران ہاشمی،حسینی میاں،پروفیسر ظفر اقبال، صباء عرش،مبشر رحمان خان،خالد خان کھچی اور رانا محمد فاروق عمر سمیت دیگر شریک تھے۔تقریب کے آخر میں مہمانان گرامی نے پودے بھی لگائے۔

منصوراکبر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -