ملتان آرٹس کونسل کی ادبی بیٹھک  میں آج 5بجے شام اہم تقریب

ملتان آرٹس کونسل کی ادبی بیٹھک  میں آج 5بجے شام اہم تقریب

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر)   جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں (بقیہ نمبر64صفحہ7پر)

ملتان آرٹس کونسل کی ادبی بیٹھک میں آج 5بجے شام ”جشن آزادی کے ہیروز کو خراج عقیدت“ کے موضوع پر خصوصی تقریب منعقد ہو گی۔صدارت نامور ماہر تعلیم اور تحریک پاکستان کے محقق ڈاکٹر حمید رضا صدیقی کریں گے۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر مختار ظفر اور پروفیسر انور جمال ہوں گے۔ مقررین میں قمر رضا شہزاد، رضی الدین رضی اور پروفیسر فارحہ جمشید شامل ہیں۔ تقریب کے میزبان طاہر محمود چوہدری ریذیڈنٹ ڈائیریکٹر پنجاب آرٹس کونسل ملتان ہیں۔نظامت کے فرائض شاکر حسین شاکر انجام دیں گے۔ تقریب میں تحریک پاکستان کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیئے جائیں گے اور شہداء کو منظوم خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ واضح ہو کہ پانچ ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد ادبی بیٹھک پہلی بار آرٹس کونسل میں ہو رہی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -